Explanation
ڈاکٹر معین الدین نے سجاد حیدر یلدرم کو پہلا افسانہ نگار قرار دایا ہے۔ جبکہ بعض کے خیال میں پریم چند پہلے افسانہ نگار ہیں۔ سجاد حیدر یلدرم اور پریم چند اردو افسانے کے دو اہم نام اور ستون ہیں۔ یہ دو نام ہیں بلکہ دورجحانات ہیں ایک رومانیت کا اور دوسرا حقیقت نگاری کا۔ یلدرم کا رومانی مزاج ہے اور پریم چند کی حقیقت نگاری کا رجحان غالب ہے۔ زیادہ اولیت اور آراء پریم چند کے حق میں ہے۔