Explanation
پہلا غزوۂ بدر ہوا تو اس سلسلے میں سنن ابی داؤد میں روایت آئی ہے کہ اُمّ ورقہ رضی اللہ عنہا ن نے بدر میں شرکت کی اجازت مانگی تھی لیکن نبی ﷺ نے ا ن کو اجازت نہیں دی تھی. اس کے بعد غزوۂ اُحد کا معر کہ ہوا‘ جس میں چند صحابیات رضی اللہ عنھن کی شرکت ثابت ہے جن میں سے کچھ نے باقاعدہ جنگ میں حصہ لیا اوراللہ کی راہ میں شہید بھی ہوئیں‘ جبکہ بعض عورتوں نے زخمیوں کو پانی پلایا‘ ان کی مرہم پٹی کی اور تیر اُٹھا اُٹھا ک ر مجاہدین کو دیے. .